وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفے چلانے پر تاحکم ثانی مکمل پابندی عائد

وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفے چلانے پر تاحکمِ ثانی مکمل پابندی عائد کردی گئی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرزکو پابندی پر عملدرآمد کے احکامات جاری کردیئے،ضلعی انتظامیہ کےمطابق پابندی کا اطلاق این او سی رکھنے والے شیشہ کیفے پر بھی ہوگا،آؤٹ ڈور اور ان ڈور دونوں مقامات پر شیشہ چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں شیشہ کیفےسیل کرنے کے ساتھ مالک کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے گا،تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو بلا تفریق کارروائیاں کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر انسپیکشن یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے