Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»سفیر پاکستان کی گلوبل انٹروڈکشن اینڈ مارکیٹنگ کانفرنس میں شرکت
پاکستان

سفیر پاکستان کی گلوبل انٹروڈکشن اینڈ مارکیٹنگ کانفرنس میں شرکت

EditorBy Editorاکتوبر 29, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

بیجنگ:چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے یانگلنگ ایگریکلچر ڈیمانسٹریشن زون لیڈر کی قیادت کے ساتھ ملاقات اور گلوبل انٹروڈکشن اینڈ مارکیٹنگ کانفرنس میں شرکت کی۔ انہوں نے چین کے صوبے شانسی کے علاقے یانگلنگ کے دورے کے دوسرے دن زراعت کے شعبے میں چین میں کام کرنے والے پاکستانی اور چینی کاروباری اداروں کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔

پاکستانی سفیر نے گلوبل انٹروڈکشن اینڈ مارکیٹنگ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت پاکستان کی طرف سے زرعی جدیدیت اور تکنیکی ترقی کو دی گئی ترجیح پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ کلائیمیٹ سمارٹ ایگریکلچر کو اپنانے، پانی کے استعمال کو بہتر بنانے اور سپلائی چین کی کارکردگی کو بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے پاکستان کے وسیع زرعی وسائل اور چین کی تکنیکی صلاحیتوں کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیا ۔ انہوں نے دونوں ممالک کے تاجروں پر زور دیا کہ وہ زراعت کے شعبے میں ممکنہ مشترکہ منصوبوں کے بے پناہ مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے چین پاکستان ایگریکلچر میچ میکنگ میٹنگ میں بھی شرکت کی اور چینی اور پاکستانی تاجروں کے ساتھ بات چیت کی اور دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری کی حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پر یانگلنگ ایگریکلچرل ڈیماسٹریشن زون، شانشی فارن افیئرز آفس، متعلقہ محکموں اور چینی زرعی اداروں کے رہنماؤں اور متعدد پاکستانی اداروں، کاروباری رہنماؤں اور سکالرز نے شرکت کی۔ یانگلنگ میں 31ویں چائنا یانگلنگ زرعی ہائی ٹیک فیئر اور متعلقہ سرگرمیوں میں پاکستانی سفیر کی شرکت زرعی ٹیکنالوجی میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔چائنا یانگلنگ زرعی ہائی ٹیک فیئر میں پاکستان پویلین کا قیام اور پاکستانی اور چینی کاروباری اداروں کے درمیان بی 2بی میٹنگز تجارتی تعلقات کو فروغ دیں گی اور پائیدار زرعی ترقی کے لیے جدید حل تلاش کریں گی۔ پاکستانی سفیر کا یہ دورہ چین اور پاکستان کے درمیان زرعی شراکت داری کی اہمیت کو بھی ظاہر کرتا ہے اور پائیدار زراعت کو آگے بڑھانے، تکنیکی اختراعات کو فروغ دینے اور بین الاقوامی تعاون کے ذریعے زرعی معیشت کو سپورٹ کرنے کے لیے عالمی پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

China CPEC Envoy Meetin Meeting Pak China Pakistan
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    راولپنڈی کے تمام علاقوں اور کینٹ میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی

    اکتوبر 16, 2026

    بلاول بھٹو سے فیصل ممتاز راٹھور، خرم دستگیر اور پی پی رہنماؤں کی ملاقاتیں

    اکتوبر 16, 2026

    کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد زاہد گل ہلاک

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.