میررضا کیس میں وزیرداخلہ سندھ نے عدالتی کمیشن سے غیرمشروف معافی مانگ لی

وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کے رویے پر کمیشن سے معذرت کی۔

وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار نے یقین دلایا کہ سندھ حکومت کمیشن کی کارروائی میں کسی قسم کی مداخلت یا رکاوٹ نہیں ڈالے گی اور مقتول میر رضا کے اہلخانہ سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔

کمیشن نےڈاکٹر اسامہ کی جانب سے شوکاز نوٹس کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں 15 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

جوڈیشل کمیشن نے ایس ایچ او عدیل افضال، ہیڈ محرر ذیشان اور ڈاکٹر سمعیہ کو بھی 14 ستمبر کو طلب کرلیا، جبکہ آئندہ اجلاس میں ڈاکٹر سمعیہ کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

وزیرداخلہ سندھ کی جانب سے معذرت کے بعد کمیشن نے کارروائی 14 ستمبر تک ملتوی کردی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے