Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»تازہ ترین»واحد شخص ہوں جو عالمی تنازعات روک سکتا ہے، کملا امریکا کو تیسری عالمی جنگ میں دھکیلنا چاہتی ہیں : ٹرمپ
تازہ ترین

واحد شخص ہوں جو عالمی تنازعات روک سکتا ہے، کملا امریکا کو تیسری عالمی جنگ میں دھکیلنا چاہتی ہیں : ٹرمپ

EditorBy Editorاکتوبر 29, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

واشنگٹن:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ملک کے صدر بن کر امریکی فوجیوں کو جنگیں لڑنے کے لئے بیرون ملک نہیں بھیجیں گے جبکہ ان کی حریف کملا ہیرس کامیابی کی صورت میں امریکا کو تیسری عالمگیر جنگ کی طرف لے جائیں گی جس میں لاکھو ں امریکیوں کی جانیں جا سکتی ہیں.

رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ریاست پنسلوانیا انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے وعدہ کیا کہ وہ امریکیوں کو ان ممالک میں لڑنے اور مرنے کے لیے نہیں بھیجیں گے جن کے بارے میں انہوں نے کبھی نہیں سنا ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ واحد شخص ہیں جو عالمی تنازعات کو روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ان کی حریف کملا ہیرس کا امریکا کا صدر بن جانا ایک بہت بڑا جوا ہو گا، ایسی صورت میں امریکا کے بیٹے اور بیٹیاں ایک ایسے ملک میں جنگ لڑنے کے لیے تیار ہو جائیں گے جس کے بارے میں آپ نے کبھی نہیں سنا ہوگا ۔امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ قبل ازیں یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ ہر اس بین الاقوامی بحران کو ختم کرنے کا عزم کئے ہوئے ہیں جو موجودہ انتظامیہ نے پیدا کیا ہے ، خاص طور پر یوکرین اور غزہ میں جاری جنگیں ۔

ا نہوں نے کہا کہ صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کی قیادت میں دوسرے لوگوں کی جنگوں کی حمایت اور مالی اعانت سے امریکا کے تیسری عالمگیر جنگ میں ملوث ہو جانے کے امکانات کو بڑھا رہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ صدارتی انتخاب میں کامیابی کی صورت میں وہ اپنے عہدے کا حلف اٹھانے سے بھی پہلے روس اور یوکرین کو مذاکرات پر مجبور کر سکتے ہیں اور 24 گھنٹوں کے اندر یوکرین جنگ کو بند کرا سکتےہیں۔

3rd world war Kamla Herris Trump US Election USA Wars
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    برطانوی فوج کے سربراہ کا جنگی خطرات سے متعلق انتباہ، عوام کو تیار رہنے کی ہدایت

    اکتوبر 17, 2026

    مکہ مسجد میں نازیبا حرکات پر بنگلادیشی مرد اور خاتون کو سزائے موت دے دی گئی

    اکتوبر 16, 2026

    یوکرینی صدر زیلنسکی کی امریکی روسی ڈیزل معاہدے پر تنقید، یورپ سے 70 ارب یورو طلب

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.