نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آزاد جموں و کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات پر فوری عملدرآمد کیلئے مؤثر اقدامات کی ہدایت جاری کردی ۔
اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ اجلاس ہوا ۔ نائب وزیر اعظم نے کہا آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی اور فلاح وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ترجیح ہے ۔ ترقیاتی اقدامات کے ثمرات عوام کی زندگیوں میں عملی بہتری کی صورت میں نظر آنے چاہئیں ۔ اسحاق ڈار نے کہا حکومت پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر بھی عوام کی ترقی و فلاح کو ترجیح دے رہی ہیں ۔
