کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں 14 اور 15 ستمبر کو گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والا نیا موسمیاتی سلسلہ ڈپریشن کی شکل اختیار کر رہا ہے، جس کے باعث اگلے ہفتے کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

بیان کے مطابق کم دباؤ کا علاقہ شمال مغربی خلیج بنگال اور ملحقہ اڑیشہ کے ساحلی علاقے پر موجود ہے موسمیاتی نظام کے مغرب کی جانب بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے 14 اور 15 ستمبر کو کراچی میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ بارشوں سے قبل شہر میں آئندہ دو روز تک شدید گرمی کا امکان ہے۔

دوسری جانب لاہور میں گرمی کی شدت برقرار ہے جبکہ کم رفتار ہواؤں کے باعث موسم مزید گرم محسوس کیا جا رہا ہے۔ آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 اور کم سے کم 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے