پاکستان ہاکی کے سابق کپتان ڈاکٹر عاطف بشیر ایشین گیمز میں میڈیکل آفیسر مقرر

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان ڈاکٹر عاطف بشیر کو اہم اعزاز حاصل ہوگیا۔ انہیں ایشین گیمز کے دوران میڈیکل آفیسر مقرر کردیا گیا ہے۔ ایشین ہاکی فیڈریشن نے ڈاکٹر عاطف بشیر کو اس ذمہ داری کے لیے مدعو کیا ہے۔ وہ پیر کو ایشین گیمز کے لیے جاپان روانہ ہوں گے۔ ڈاکٹر عاطف بشیر اس وقت لاہور میں پی آئی اے کے میڈیکل شعبے کے انچارج ہیں۔

سابق کپتان نے اپنی تقرری کو اعزاز قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طویل عرصے نمائندگی کرنا ان کے لیے باعث فخر رہا۔ اب میڈیکل آفیسر کی حیثیت سے گیمز میں خدمات انجام دینا بھی اعزاز ہے۔ ڈاکٹر عاطف بشیر نے اپنے طبی تجربے سے فائدہ اٹھانے کا عزم ظاہر کیا۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے