پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا گیا

اوگرا نے پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 375 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 28 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 403 روپے 32 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 12 سے 14 ستمبر تک 3 روز کے لیے ہوگا۔

پانچ روز میں پیٹرول کی قیمت میں 29 روپے95 پیسےفی لیٹراضافہ کیا گیاہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 25 روپے 27 پیسےفی لیٹر اضافہ کیا گیا۔

ڈیڑھ ماہ میں پیٹرول 60 روپے 2 پیسے فی لیٹر تک مہنگا کیا گیا ، 21 جولائی سے ڈیزل کی قیمت میں 43 روپے 32 پیسےفی لیٹراضافہ ہوا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے