چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اختلافِ رائے کی قدر کرنا جمہوریت کا حصہ ہے، حکومت سخت اقدامات کے بجائے مفاہمت کی طرف بڑھے۔
بونیر میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا 14 ستمبر کو میانوالی سے اسٹریٹ موومنٹ شروع کریں گے، سہیل آفریدی 14ستمبر کو میانوالی، فیصل آباد اور15 ستمبر کو لاہور جائیں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرامن اور آئین و قانون کے مطابق اسٹریٹ موومنٹ کریں گے، پی ٹی آئی کارکنان اپنےوزیراعلیٰ کا بھرپور استقبال کریں۔ پنجاب حکومت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے راستے میں رکاوٹیں نہ ڈالے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان اسلام آباد پرامن طریقے سے آئیں گے، پی ٹی آئی کارکنان کو ہراساں کرنےاور پکڑ دھکڑ سےگریز کیا جائے، سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے مفاہمت اور بہتر اقدامات کی ضرورت ہے، حکومت سخت اقدامات کے بجائے مفاہمت کی طرف بڑھے۔
