امام الحق کے خلاف مبینہ انجری اور ڈسپلن رپورٹ تیار

پاکستانی ٹیسٹ اوپنر امام الحق کے خلاف ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔رپورٹ مبینہ انجری اور ڈسپلن کی خلاف ورزی سے متعلق ہے۔ذرائع کے مطابق امام الحق پر جعلی انجریز کا الزام ہے۔ان پر ڈریسنگ روم کی معلومات لیک کرنے کا بھی الزام ہے۔ذرائع کے مطابق ڈسپلن کی خلاف ورزی کا معاملہ بھی شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق کی پرانی فائل دوبارہ کھول دی گئی ہے۔اوپنر پر پابندی عائد کیے جانے کا بھی امکان ہے۔ذرائع کے مطابق دورۂ نیوزی لینڈ کی انجری پر بھی سوالات اٹھے تھے۔یہ معاملہ دورۂ انگلینڈ سے قبل سامنے آیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس انجری پر شکوک تھے۔

ذرائع کے مطابق پچھلی انجری کی انکوائری بھی ہوئی تھی۔انکوائری کے بعد امام الحق پر دو سالہ پابندی کی سفارش کی گئی تھی۔تاہم، پابندی کے معاملے پر بعض سابق حکام نے مداخلت کی۔

ایک سابق ہیڈ کوچ نے حکام سے ملاقات کی تھی۔سابق سلیکٹر نے بھی حکام سے ملاقات کی۔دونوں نے امام الحق پر پابندی نہ لگانے کی سفارش کی تھی۔

ذرائع کے مطابق ایک سابق کپتان نے بھی اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے امام الحق کو ممکنہ پابندی سے بچانے میں کردار ادا کیا تھا۔اب ابتدائی رپورٹ کے بعد معاملہ دوبارہ زیر غور ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے