اسلام آباد میں پی ٹی آئی، جماعت اسلامی اور کسانوں کے احتجاج کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات کیلئے 3 صوبوں سے ساڑھے 23 ہزار پولیس اہلکار طلب کرلئے۔ کابینہ ڈویژن نے اسلام آباد میں اضافی پولیس نفری کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پنجاب سے 15 ہزار، سندھ سے 8 ہزار اور بلوچستان سے 500 پولیس اہلکار اسلام آباد طلب کرلیے گئے۔ 23 ہزار 500 پولیس اہلکار 20 ستمبر سے سیکیورٹی ڈیوٹی کیلئے تعینات کئے جائیں گے۔
کابینہ ڈویژن نے صوبائی حکومتوں کو پولیس نفری کی بروقت اسلام آباد تعیناتی کیلئے ضروری انتظامات کی ہدایت کردی ہے۔
