وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ نااہلی کے لیے دائر درخواست باضابطہ سماعت کے لیے منظور کرلی۔
سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ نااہلی کے لیےدائر درخواست پر وفاقی آئینی عدالت میں سماعت ہوئی، چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔
درخواست گزارشیر افضل مروت نے اپنی درخواست پرخود دلائل دیے،شیرافضل مروت نےمؤقف اختیارکیا کہ وزیراعلیٰ نے استعفیٰ اپنی مرضی سے دینا ہوتا ہے۔
شیر افضل مروت نےعدالت کوبتایا کہ علی امین گنڈا پور نے اپنے استعفےمیں لکھا تھاکہ وہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر مستعفی ہو رہے ہیں۔
وفاقی آئینی عدالت نےدرخواست باضابطہ سماعت کے لیےمنظور کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو نوٹس جاری کردیا۔
