قیدی کا نجی اسپتال میں علاج جیل مینول کے خلاف قرار، اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

وفاقی آئینی عدالت نے تمام قیدیوں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرز پر طبی سہولیات دینے کے کیس میں اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ قیدی کا نجی اسپتال میں علاج جیل مینول کے خلاف ہے۔

قیدیوں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان طرز پر طبی سہولیات دینے کی درخواستوں پر چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ وفاقی آئینی عدالت نے اٹارنی جنرل کو معاونت کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔

دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ پرائیویٹ اسپتال میں علاج جیل مینول کیخلاف ہے، نجی اسپتال کیوں؟ پمز یا پولی کلینک میں علاج کیوں نہیں ہوسکتا؟۔ جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ جیل مینول واضح ہیں،غیر مساوی سلوک نہیں ہونا چاہئے، تمام قیدیوں کے ساتھ مساوی سلوک ہونا چاہئے۔

وفاقی آئینی عدالت نے اٹارنی جنرل کو معاونت کیلئے جبکہ تین قیدیوں کی اپیلوں پر دیگر فریقین کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک کےلیے ملتوی کردی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے