باجوڑ اور جیکب آباد میں پولیو ٹیموں پر حملے، دو پولیس اہلکارشہید، پولیو ورکر زخمی

باجوڑ اور جیکب آباد میں پولیو ٹیموں پر حملوں میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ خاتون پولیو ورکر زخمی ہوگئیں۔

باجوڑکی تحصیل سلارزئی میں دوالگ الگ واقعات میں پولیو ٹیموں پر فائرنگ سے ٹیموں کی سکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکارشہید ہوگئے۔ ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب جیکب آباد کے ٹھل تھانہ دلمراد کی حدود گوٹھ نصر محمد میں پولیو ورکر پر مبینہ حملے میں پولیو ورکر پروین کھوسہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ٹھل میں پولیو کے قطرے پلانے کیلئے گھر میں داخل ہونے پر پولیو ورکر پر حملہ کیا گیا۔ حملے میں پولیوورکر پروین زخمی ہوگئی جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ملزم بشیر بروہی نے اہلیہ کے ہمراہ پولیو ورکر پر حملہ کیا۔ حملے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے