خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبرپختونخوا میں 17ستمبر تک شدید بارشوں کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے نے خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبرپختونخوا میں 17ستمبر تک شدید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، مری، گلیات سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، نشیبی علاقوں اور ندی نالوں میں مقامی سیلاب جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبرپختونخوا میں سترہ ستمبر تک گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، مری، گلیات اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں شدید بارش متوقع ہے، بالائی خیبرپختونخوا کے اضلاع دیر، سوات، بونیر، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، کوہستان اور مانسہرہ میں بھی شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، ایبٹ آباد، ہری پور، نوشہرہ، صوابی، مردان، پشاور اور ملحقہ علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے، این ڈی ایم اے کے مطابق شدید بارشوں سے نشیبی علاقوں، ندی نالوں اور شہری علاقوں میں مقامی سطح پر سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں تیز بہاؤ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، عوام کو نشیبی علاقوں، ندی نالوں اور آبی گزرگاہوں سے دور رہنے اور غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے