سستا پیٹرول ریلیف اسکیم کے نام پر فراڈ کا خدشہ، وزارت آئی ٹی کا اینٹی فراڈ مہم چلانے کا فیصلہ

وزیراعظم کی خصوصی سستا پیٹرول ریلیف اسکیم کے نام پر فراڈ کا خطرہ، وزارت آئی ٹی نے عوام کو جعلسازوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اینٹی فراڈ مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیرآئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نےوزارت کو مہم کی تیاریاں مکمل کرنےکی ہدایت کردی،انہوں نے کہاہےکہ سستا پیٹرول ریلیف اسکیم کے نام پر جعلسازوں کی جانب سے عوام کو فراڈ کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے،اس لیے شہریوں کو آگاہی فراہم کی جائے گی۔

وفاقی وزیر نےعوام کو خبردارکیا کہ سستا پیٹرول ریلیف اسکیم کے نام پرموصول ہونے والی مشکوک کالز اور پیغامات پر اعتماد نہ کریں اور کسی کو ذاتی معلومات فراہم نہ کریں۔

وفاقی وزیر نےکہا کہ وزیراعظم کی خصوصی ریلیف اسکیم میں رجسٹرڈ افرادکی تفصیلات آج جاری کی جائیں گی،رجسٹریشن کےدوران درپیش مشکلات کا بھی ازالہ کیاجارہا ہے،غلط صوبہ منتخب کرنے اورتاریخ پیدائش کا غلط فارمیٹ درج کرنے سےرجسٹریشن فیل ہوجاتی ہے،شہری رجسٹریشن کے دوران وہی صوبہ منتخب کریں جہاں انکی گاڑی رجسٹرڈ ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے