پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ایشین گیمز کے لیے جاپان پہنچ گئی

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ایشین گیمز 2026 میں شرکت کے لیے دبئی سے جاپان پہنچ گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ٹیم جاپان پہنچ چکی ہے۔ قومی ٹیم ایشین گیمز میں کرکٹ کے مقابلوں میں حصہ لے گی۔

پی سی بی کے مطابق منیبہ علی والدہ کی علالت کے باعث ٹیم کے ہمراہ جاپان روانہ نہیں ہو سکیں۔ منیبہ علی بعد میں قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گی۔

ایشین گیمز 2026 کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ 14 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا۔ قومی ٹیم ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز 17 ستمبر کو کرے گی۔ پاکستان ویمن ٹیم پہلے میچ میں تھائی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے