Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»تازہ ترین»کینیڈا اور بھارت میں کشیدگی ، پارلیمنٹ میں ہونے والی دیوالی کی تقریبات منسوخ
تازہ ترین

کینیڈا اور بھارت میں کشیدگی ، پارلیمنٹ میں ہونے والی دیوالی کی تقریبات منسوخ

EditorBy Editorاکتوبر 31, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اوٹاوا : کینیڈا کے اپوزیشن لیڈر پیئر پوئیلیور نے پارلیمنٹ ہل میں ہونے والی دیوالی کی سالانہ تقریبات منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پارلیمنٹ ہل میں ہونے والی دیوالی کی تقریبات ہر سال اوورسیز فرینڈز آف انڈیا کینیڈا (OFIC) کیا کرتی تھی۔

تنظیم کے صدر شیو بھاسکر نے منسوخی کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

پروگرام آرگنائزر نے کینیڈا کے اپوزیشن لیڈر کو بھیجے گئے خط میں لکھا کہ سیاستدانوں کا اس طرح کے ایک اہم ثقافتی پروگرام کو روکنا واضح پیغام ہے کہ بھارتیوں کو کینیڈا کا شہری نہیں بلکہ غیر مقامی تصور کیا جاسکتا ہے۔

کینیڈا کی اپوزیشن کی جانب سے یہ اقدام اُس وقت سامنے آیا ہے جب حکومت نے سکھ رہنما کے قتل میں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ملوث ہونے کے شواہد پیش کیے ہیں۔

خالصتان رہنما ردیپ سنگھ نجر جن کے پاس کینیڈا کی شہریت بھی تھی کو گزشتہ برس جون میں پُراسرار انداز میں قتل کردیا گیا تھا جس کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ یہ قتل بھارت کی خفیہ ایجنسی را نے کروایا تھا۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے قتل کی تحقیقات اور شواہد ایک پریس کانفرنس میں میڈیا کے سامنے رکھے تھے اور اس میں ملوث بھارتی سفارت کو ملک بدر کردیا تھا۔

Canada Diwali India Oposition Leader RAW
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    برطانوی فوج کے سربراہ کا جنگی خطرات سے متعلق انتباہ، عوام کو تیار رہنے کی ہدایت

    اکتوبر 17, 2026

    مکہ مسجد میں نازیبا حرکات پر بنگلادیشی مرد اور خاتون کو سزائے موت دے دی گئی

    اکتوبر 16, 2026

    یوکرینی صدر زیلنسکی کی امریکی روسی ڈیزل معاہدے پر تنقید، یورپ سے 70 ارب یورو طلب

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.