حج، عمرہ یا سیروتفریح کیلئے بیرون ملک جانے والے سرکاری ملازمین کی سخت نگرانی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، ایف آئی اے نے ایکس پاکستان رخصتوں کی جانچ پڑتال کا نظام ڈیجیٹل کردیا۔ ایئرپورٹس پر ای این او سی کے کیو آر کوڈ سے تصدیق ہوگی۔ حج و عمرہ کی چھٹی کا غلط استعمال کرنے والے بھی شکنجے میں آئیں گے۔
حج، عمرہ یا سیروتفریح کیلئے بیرون ملک جانے والے سرکاری ملازمین کی ایکس پاکستان رخصتوں کی سخت جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ایکس پاکستان چھٹیوں کی نگرانی کا نظام ڈیجیٹل کردیا ہے۔ نئے نظام کے تحت ملازمین کے ای این او سی جاری ہوں گے جن پر موجود کیو آر کوڈ ایئرپورٹ پر اسکین کرکے این او سی کی تصدیق کی جائے گی جس سے جعلی یا غیر مستند این او سی کی فوری نشاندہی ممکن ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیا نظام ابتدائی طور پر ایف آئی اے کے ہولڈنگ ڈیپارٹمنٹ پر نافذ کردیا گیا ہےجبکہ دیگر سرکاری محکموں کو بھی نظام میں شامل کیا جائے گا۔ تمام سرکاری ملازمین کے ایکس پاکستان سفر کی نگرانی ہوگی، جبکہ حج یا عمرہ کی چھٹی لے کر دیگر ممالک جانے والوں پر بھی نظر رکھی جائے گی۔ حج و عمرہ کے نام پر چھٹی کا غلط استعمال کرنے والے ملازمین بھی شکنجے میں آئیں گے۔
