پمز اسپتال کی بہتری، وزیراعظم کی انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر تین ماہ میں عملدرآمد کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے  پمزاسپتال کی بہتری کیلئےانکوائری رپورٹ کی روشنی میں اقدامات کوآئندہ تین ماہ میں مکمل کرنےکی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت پمز اسپتال کی بہتری کے لیےلائحہ عمل پر اجلاس ہوا،اجلاس میں پمزکی تحقیقاتی رپورٹ اور وزارت قومی صحت کی جانب سے اسپتال کے پرفارمنس آڈٹ کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نےہدایت کی کہ انکوائری رپورٹ میں تجویز کردہ قلیل مدتی اقدامات پرعملدرآمد آئندہ تین ماہ میں یقینی بنایا جائے،اسپتال میں بہتری اور اسے بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے۔

شہبازشریف نے فائرسیفٹی نظام کی بہتری کے لیے پی کے ایل آئی سے معاونت اور تجاویز لینے کی ہدایت کی،عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں موجود تجاویز کا بھی جائزہ لے کر ان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

اسپتال میں ادویات کی فراہمی اور سہولیات بالکل مفت فراہم کرنے کے لیے اقدامات بھی لائحہ عمل کا حصہ بنائے جائیں،بہتری کے لیے اچھی شہرت کی حامل افرادی قوت تعینات کی جائے۔

شہبازشریف نےسی ڈی اے کو اسلام آباد کے تمام سرکاری و نجی اسپتالوں میں فائر سیفٹی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری و نجی دفاتر اور عمارتوں میں فائر سیفٹی کا آڈٹ بھی یقینی بنایا جائے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے