ٹنڈوالہ یار میں ایک شادی کی تقریب میں اُس وقت افراتفری مچ گئی جب شرکت کرنے والے 400 افراد کی کھانا کھانے کے بعد حالت غیر ہوگئی۔
گذشتہ رات شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے دلہن دولہا سمیت چارسو کے قریب افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ بے ہوش ہونے والوں میں مرد خواتین ،بچوں کی بڑی تعداد شامل ہیں۔ مقامی اسپتال میں مریضوں کی بڑی تعداد پہنچنےپر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
واقعہ رپورٹ ہونے پر طبی ٹیموں کو ہنگامی بنیادوں پر تعینات کیا گیا۔ زیادہ تر مریضوں کو علاج کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی اور کھانے کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کیلیے بھیج دیے گئے۔
