پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد منشیات تعاون کے تحت بڑی کارروائی میں اربوں روپے کی 463 کلوگرام کرسٹل میتھ پکڑی گئی۔
امریکی سفارت خانے کے مطابق 30 اگست کو افغانستان سے منسلک منشیات نیٹ ورک کے خلاف پاکستانی اے این ایف اور امریکی ڈی ای اے نے مشترکہ کارروائی کی، مشتبہ کنٹینرز پاکستان سےکولمبو روانہ کیے جانے تھے۔
امریکی سفارت خانےکے مطابق پاکستان اور امریکا کی مشترکہ کارروائی میں 463کلوگرام کرسٹل میتھ پکڑی گئی جس کی مالیت تقریباً 2کروڑ 10 لاکھ ڈالر (5 ارب 82 کروڑ 15 لاکھ 4 ہزار روپے) ہے۔
امریکی سفارت خانےکا کہنا ہےکہ امریکا، پاکستان اور سری لنکا کے اداروں نے بھی کارروائی میں تعاون کیا،کارروائی کے دوران متعدد مشتبہ افرادگرفتار کیےگئے۔
امریکی سفارت خانےکا کہنا ہےکہ امریکا پاکستان کی انسداد منشیات فورس کی تربیت میں معاونت جاری رکھے ہوئے ہے
