بلوچستان میں ممنوعہ اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

بلوچستان میں پاکستان نیوی اور کوسٹ گارڈز  نے مشترکہ آپریشن کرکے ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب کارروائی پر پاک بحریہ اور کوسٹ گارڈز کو سراہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے پشوکان میں کارروائی پاکستان نیوی اور کوسٹ گارڈز نے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر کے اشتراک سے کی گئی۔ ضبط کی گئی کھیپ میں بھاری مقدار میں شراب اور غیرقانونی ادویات شامل ہیں۔ پکڑی گئی اشیاء مزید کارروائی کیلئے پاکستان کوسٹ گارڈز کے حوالے کردی گئی ہے۔

یہ کامیاب آپریشن اسمگلنگ کی روک تھام میں مختلف اداروں کے باہمی تعاون کی افادیت اور سمندری حدود کو غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

وزیراعظم نے کامیاب کارروائی میں حصہ لینے والے اہلکاروں کی تعریف کی ہے ۔ کہا اسمگلنگ کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے اداروں کے درمیان باہمی رابطہ اور تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے