پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور مقدس مقامات کے تحفظ کیلئے شانہ بشانہ کھڑا ہے،وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت سعودی عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں پاکستان سعودی عرب دوستی اور اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے سعودی عرب کی ترقی اور تبدیلی کا سفر پاکستان کیلئے بھی باعث فخر قرار دیا۔ کہا پاکستان سعودی عرب بھائی چارہ مزید مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی ایمان،باہمی اعتماد اور عوامی روابط پر مبنی ہے، پاکستان کوسعودی عرب کے ساتھ تاریخی اور آزمودہ بھائی چارے پر فخرہے، پاکستان سعودی عرب نے اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے، پاکستان سعودی عرب نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ بھی کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ حرمین شریفین کی سلامتی کو خطرہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرتا ہے، پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں، خصوصاً مکہ مکرمہ پرڈرون حملےکی کوشش کی شدید مذمت کی۔ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری،سلامتی اور مقدس مقامات کے تحفظ کیلئے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے