افغانستان سے آنے والے 8 ڈرونز پاکستانی حدود میں داخل، ایئر ڈیفنس نے تمام مار گرائے

آج صبح افغان طالبان رجیم کی جانب سے 8 ڈرونز پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے، جنہیں افواج پاکستان کے فعال اور مستعد ایئر ڈیفنس سسٹم نے مار گرایا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 4 ڈرونز طورخم بارڈر سے ملحقہ علاقوں جبکہ 4 ڈرونز کوہاٹ سے متصل سرحدی پہاڑی علاقوں میں گرائے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان اور پاک فضائیہ نے عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کی کوشش کو پیشہ ورانہ انداز میں ناکام بنا دیا۔

ذرائع کے مطابق ڈرونز کی دراندازی افغان طالبان رجیم کی جانب سے دہشتگردوں کی براہ راست معاونت اور سرپرستی کا مزید ثبوت ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات افواج پاکستان نے کرم سیکٹر میں افغان طالبان رجیم کے متعدد مورچوں اور ٹھکانوں کو اشتعال انگیز فائرنگ کے جواب میں نشانہ بنایا تھا۔ افواج پاکستان ملک اور عوام کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے