لاہور: پنجاب حکومت نے وفاق سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسزکی بندش اور سگنل کمزورکرنےکی درخواست کردی۔
ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی حکومت کوخط لکھ کر 27 ستمبر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش اور اسے ڈاؤن گریڈکرنےکی درخواست کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت نے ضلع اٹک اور راولپنڈی کے مخصوص علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ بندش کی درخواست بھی کی ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے درخواست امن وامان کی متوقع صورتحال کے پیش نظر کی۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کررکھا ہے جس سلسلے میں اسلام آباد آنے والے راستوں پر کنٹینرز لگائے جارہے ہیں جب کہ پنجاب بھر میں دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے۔
