موٹر وے ایم ون کی بندش سے خیبر پختونخوا کو اشیائے خورونوش کی ترسیل متاثر ہونےکا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
خیبر پختونخوا کو ملک کے دیگر حصوں سے اشیائے خورونوش کی ترسیل میں موٹر وے ایم ون اہم ذریعہ ہے، تاہم موٹر وے کی بندش سے اشیائے ضروریہ کی سپلائی متاثر ہونےکا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
ترسیل کا سلسلہ متاثر ہونےکی صورت میں مارکیٹ پر اس کے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، جب کہ پہلے ہی مہنگائی کے باعث شہری مشکلات کا شکار ہیں۔
دال، چاول اور دیگر ضروری اشیاء کی سپلائی میں رکاوٹ برقرار رہی تو آنے والے دنوں میں مارکیٹ میں قلت اور قیمتوں میں اضافےکا سامنا ہوسکتا ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے پہلے ہی ترسیلی اخراجات بڑھ چکے ہیں، اب موٹر وے کی بندش سے سپلائی میں رکاوٹ پیدا ہوئی تو اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
شہریوں اور تاجر برادری کا کہنا ہے کہ موٹر وے کی بندش کے باعث اشیائے خورونوش کی ترسیل میں رکاوٹ کو جلد دور کیا جائے تاکہ مستقبل میں خوراک کی قلت اور قیمتوں میں اضافےکی صورتحال پیدا نہ ہوسکے۔
