سیاسی احتجاج اور دھرنے کے پیش نظر وفاقی حکومت نے اسلام آباد اور پنجاب کےمختلف اضلاع میں رینجرزتعینات کردی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب رینجرز کی اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے ، چیف کمشنر اسلام آباد اور محکمہ داخلہ پنجاب نے تعیناتی کی درخواست کی تھی ۔
رینجرز چیف کمشنر اور صوبائی حکومت کے تفویض کردہ فرائض انجام دیں گے ، رینجرز کی تعیناتی 20 ستمبر سے 5 اکتوبر 2026 کیلئے کی گئی ہے ۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو لانگ مارچ کا اعلان کر رکھاہے اور اس سے پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیاہے ۔
