پاک افغان سرحد کے چمن سیکٹر میں فائرنگ شروع کیے جانے کے بعد افغان طالبان فورسز کو شدید جوابی کارروائی کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی کے نتیجے میں متعدد افغان طالبان چوکیاں تباہ کر دی گئی ہیں، جبکہ بعض چوکیوں میں آگ لگی ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں افغان طالبان کے 14 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پاک افغان سرحد، چمن سیکٹر میں فائرنگ، طالبان چوکیوں پر جوابی کارروائی
