ڈرائیونگ لائسنس کیلیے 13 سرکاری ہسپتالوں میں مفت میڈیکل سرٹیفکیٹ کی سہولت

سی ٹی او لاہور کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن پر ڈرائیونگ لائسنس کے لیے فری میڈیکل سرٹیفکیٹ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ شہر کے 13 ہسپتالوں میں مفت ڈرائیونگ لائسنس فٹنس سرٹیفکیٹس کے لیے کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

ان ہسپتالوں میں ڈی ایچ کیو میاں میر ہسپتال، ڈی ایچ کیو مزنگ، جنرل ہسپتال غازی آباد، تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال سبزہ زار، گورنمنٹ ہسپتال سمن آباد، گورنمنٹ جنرل ہسپتال قلعہ گجر سنگھ، گورنمنٹ جنرل ہسپتال شاہدرہ، تحصیل ہیڈکوارٹرز بلال گنج، گورنمنٹ ہسپتال سوڈیوال، تحصیل ہیڈکوارٹرز کاہنہ، تحصیل ہیڈکوارٹر رائے ونڈ اور گورنمنٹ آئی اینڈ جنرل ہسپتال سوامی نگر شالیمار شامل ہیں۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق کمرشل لائسنس اور پچاس سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے میڈیکل فٹنس لازم ہے۔

جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹس کی روک تھام کے لیے ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔ ڈرائیونگ لائسنس مینجمنٹ سسٹم (DLIMS) کو محکمہ صحت کے آن لائن نظام سے منسلک کرنے کی تجویز بھی ہے۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹس براہِ راست محکمہ صحت کے پورٹل پر اپ لوڈ ہونے سے جعلی سرٹیفکیٹس کا خاتمہ ممکن ہوگا۔ ٹریفک پولیس اور محکمہ صحت کے درمیان ریئل ٹائم ڈیٹا شیئرنگ سے تصدیقی عمل مزید مؤثر ہوگا۔

سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق آن لائن میڈیکل ویری فکیشن سے شفافیت، جوابدہی اور عوامی اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ کرپشن اور بدعنوانی کے امکانات کم کرکے عوام کو جدید اور آسان خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے