خطے اور مشرق وسطیٰ کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر گہری تشویش ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےای سی او وزرائے کونسل کے غیر رسمی اجلاس سےخطاب میں کہا پاکستان نے 2026-27 کیلئےاقتصادی تعاون تنظیم وزرائےکونسل کی سربراہی سنبھال لی ہے،رکن ممالک کےاعتماد کو قدر کی نگاہ سےدیکھتےہیں،اقتصادی تعاون تنظیم کا موضوع لچکدار ای سی او کیلئے علاقائی تعاون کی بحالی ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےکہاخطے اورمشرق وسطیٰ کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پرگہری تشویش ہے،پاکستان بین الاقوامی قانون کےمطابق تنازعات کے پرامن حل کیلئے پرعزم ہے،پاکستان نےبرادرممالک کیساتھ ملکرپرامن نتائج کیلئےسفارتی کوششیں کی ہیں،امن،لچک،یکجہتی اورمشترکہ خوشحالی کے فروغ کیلئے اجتماعی قوت بروئے کار لانا ہوگی۔

اقتصادی تعاون تنظیم کےخطےمیں تقریباً 50 کروڑ افراد آباد ہیں،اقتصادی تعاون تنظیم کا عالمی تجارت میں حصہ تقریباً 2.2 فیصد ہے،اقتصادی تعاون تنظیم کےرکن ممالک کےدرمیان تجارت مجموعی علاقائی تجارت کا تقریباً 8 فیصد ہے،خطے کو زیادہ مربوط، متحرک اور مسابقتی بنانا ای سی اوکا مشترکہ ہدف ہے۔

مزید کہا علاقائی تعاون کو موثر بنانےکیلئےمکالمے سےعملی اقدامات کی جانب بڑھنا ہوگا، پاکستان علاقائی اقتصادی انضمام اور باہمی تجارت کے فروغ کو ترجیح دےگا، وسطی ایشیا کو بحیرہ عرب کی بندرگاہوں سے ملانےوالےاہم راہداری منصوبوں کوتیزکرنا ہوگا،موسمیاتی تبدیلی خطے کی آبی سلامتی،زراعت اور روزگار کیلئےسنگین خطرہ ہے،موسمیاتی مزاحمت رکھنے والے بنیادی ڈھانچے اور پائیدار توانائی پر تعاون مضبوط کرنا ہوگا،پاکستان خطے کیلئے گیٹ وے کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے