ایف بی آر کی منی لانڈرنگ سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے سے متعلق وضاحت

ایف بی آر کی منی لانڈرنگ سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے سے متعلق وضاحت سامنے آ گئی۔ اعلامیے کے مطابق ٹیکس کیس زیرِالتوا ہونے کی بنیاد پر منی لانڈرنگ کی کارروائی نہیں روکی جاسکتی۔

ایف بی آر کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کیلئےٹیکس کیس ختم ہونے کا انتظار کرنا ضروری نہیں۔ منی لانڈرنگ ٹیکس کیس سےالگ جرم ہے، اور دونوں کارروائیاں ساتھ چل سکتی ہیں۔

ایف بی آرآئی اینڈ آئی کو منی لانڈرنگ کی ایف آئی آر اور تحقیقات کا اختیار ہے۔ منی لانڈرنگ کیس کیلئے بنیادی جرم میں پہلے سزا ہونا ضروری نہیں۔ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کو عام قوانین پر فوقیت حاصل ہے۔

اعلامیے کے مطابق ٹیکس کیس زیرِالتوا ہونےکی بنیاد پرمنی لانڈرنگ کی کارروائی نہیں روکی جا سکتی۔ بینکوں کی مشکوک لین دین کی رپورٹس پر کارروائی قانون کے مطابق ہوتی ہے۔

منی لانڈرنگ کی رقم کا ذریعہ اور منتقلی کا فیصلہ متعلقہ خصوصی عدالتیں کریں گی۔ لاہور ہائی کورٹ نے ایف بی آرکے خلاف تمام درخواستیں خارج کر دیں۔ ایف بی آر نے لاہور ہائی کورٹ کےفیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے