موجودہ حالات میں خیبر پختونخوا اسلام آباد پر چڑھائی کا متحمل نہیں ہوسکتا، گورنر

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پی ٹی آئی قیادت سے لانگ مارچ کی کال واپس لینے کی اپیل کردی۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا اس وقت دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کے جنازے اٹھا رہے ہیں، ایسے حالات میں اسلام آباد پر چڑھائی یا لانگ مارچ کا صوبہ متحمل نہیں ہوسکتا۔

فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور پی ٹی آئی قیادت کو مشورہ دیا ہے کہ صوبے کے وسیع تر مفاد میں مارچ کی کال واپس لی جائے اور تمام سیاسی جماعتیں اور سیکیورٹی ادارے امن کے قیام کے لیے ایک پیج پر آئیں۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبے میں امن ہوگا تو سیاست سمیت تمام معاملات آگے بڑھیں گے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے، امن و امان کی ذمہ داری وفاق اور صوبائی حکومت دونوں کی ہے، سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر صوبے کے امن کے لیے بات کرنا ہوگی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے