آزاد کشمیر کونسل کی 4 خالی نشستوں پر امیدواروں کی نامزدگی مکمل

آزاد جموں و کشمیر کونسل کی 4 خالی نشستوں پر امیدواروں کی نامزدگی مکمل ہوگئی۔

مسلم لیگ ن نے 12 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات کے لیے مشتاق منہاس، چوہدری محمد سعید اور چوہدری منظور کو امیدوار نامزد کردیا جبکہ چوتھی نشست پر پیپلز پارٹی نے چوہدری لطیف اکبر کو امیدوار نامزد کر رکھا ہے۔

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ارکان بارہ اکتوبر کو کشمیر کونسل کی چار نشستوں کے لیے ووٹ کاسٹ کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ قانون ساز اسمبلی ہال میں صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوگی، جس کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے