شوکت یوسفزئی کا پارٹی قیادت سے لانگ مارچ ملتوی کرنے کا مطالبہ

رہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی نے پارٹی قیادت سے لانگ مارچ ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا۔

شوکت یوسفزئی نے بیرسٹر گوہر کو لکھے گئے خط میں کہا کہ وفاقی حکومت بعض ایشوز کو بنیاد بنا کر خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنا چاہتی ہے۔ خدشہ ہے وفاقی حکومت لانگ مارچ کے باعث صوبائی حکومت ختم کرنے کی طرف جا سکتی ہے۔ پارٹی کو ملک اور اپنے وسیع مفاد میں بہتر حکمت عملی وضع کرنا ہوگی۔

خط کے مطابق افغانستان کی جانب سے ممکنہ خطرے کو ایمرجنسی کے جواز کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے، خدشہ ہے وفاقی حکومت لانگ مارچ کے باعث صوبائی حکومت ختم کرنے کی طرف جا سکتی ہے، میری رائے میں پی ٹی آئی کو لانگ مارچ فوری طور پر ملتوی کر دینا چاہیے۔

شوکت یوسفزئی نے لکھا کہ مطالبات سے پیچھے نہ ہٹیں، مگر دہشت گردی کے پیش نظر احتجاج ملتوی کیا جائے، موجودہ حالات میں ٹھنڈے دماغ سے فیصلہ کرنا ہوگا، ٹکراؤ سے پارٹی، صوبائی حکومت اور کارکنوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، پارٹی کو مذاکرات کی راہ ہموار کرکے موجودہ صورتحال سے نکلنے کی حکمت عملی بنانی چاہیے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے