امریکی تاریخ کی سب سے بڑی سیاسی تحریک چلا کر کامیابی حاصل کی، ٹرمپ کی وکٹری اسپیچ

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وکٹری اسپیچ کرتے ہوئے اپنے ووٹرز اور حامیوں کا شکریہ ادا کیا،، انہوں نے کہا یہ تاریخ کی سب سے بڑی سیاسی تحریک تھی جس میں وہ کامیاب ہوئے،،

دوسری بار منختب ہونے والے صدر نے کہا کہ عوام نے میرا بھرپور ساتھ دیا، ہم امریکا کےزخموں پر مرہم رکھیں گے، امریکا کو مضبوط بنانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، ہم امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ملکی تاریخ کی عظیم ترین سیاسی تحریک تھی، امریکا کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، ہم بہتر کریں گے، امریکا کو مضبوط بنانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بہترین انتخابی مہم چلائی، یہ امریکا کی سیاسی کامیابی ہے، جن لوگوں نے میرا ساتھ دیا میں ان کا بھرپورشکریہ ادا کرتاہوں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے