واشنگٹن : ہارٹ فورڈ یونیورسٹی کےطلبا کے وفد کا پاکستانی سفارتخانے کا دورہ

واشنگٹن میں ہارٹ فورڈ یونیورسٹی کے طلبا کے وفد نے پاکستانی سفارتخانے کا دورہ جہاں انہیں پاکستان کی سفارتی ترجیحات اور عالمی کردار پر بریفنگ دی گئی۔

پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کی طلبا کے وفد کو پاکستانی سفارتی ترجیحات پر بریفنگ دی۔ ایران امریکا جنگ کے دوران پاکستان کے ممکنہ ثالثی کردار کے پیش نظر یونیورسٹی نے سفارتخانے سے رابطہ کیا تھا۔

سفیر نے پاکستان امریکا تعلقات مستحکم بنانے کیلئے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ بین الاقوامی طلبا نے پاکستان کے بڑھتے عالمی سفارتی کردار میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

 

رضوان سعید شیخ نے کہا پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کا سفر 8 دہائیوں پر محیط ہے۔ پاکستان نے ماضی میں امریکا اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کیا۔ امریکا اور چین کو قریب لانے میں پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا جاتا ہے۔ 1988 کے جنیوا معاہدے میں بھی پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے