صومالیہ میں اغوا ہونے والے 10میں سے 4 پاکستانیوں کو بازیاب کروا لیا گیا،اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا کہ صومالیہ میں اغوا ہونے والے 10 پاکستانیوں میں سے 4 بازیاب ہوگئے۔

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ایکس پر پیغام میں کہا صومالیہ میں اغوا ہونے والے یاسر خان، عقیل خان، امین بن شمس اور عثمان غنی کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے مطابق چاروں پاکستانیوں کو وزارت خارجہ اور جبوتی میں پاکستانی سفارتخانے کی کوششوں سے بازیاب کرایا گیا۔ اسحاق ڈار کے مطابق پاکستانیوں کو جہاز ایم وی آنر پچیس سے صومالیہ کے ساحل کے قریب اغوا کیا گیا تھا۔

قبل ازیں ترجمان د فتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ صومالیہ کے ساحل کے قریب اغوا شدہ جہاز ایم ٹی آنر ٹوینٹی فائیو کی بازیابی کیلئے آپریشن کے دوران عملے کے 5 ارکان جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 3 پاکستانی شہری شامل ہیں۔

ترجمان نے کہا حکومتِ پاکستان اورعوام سوگوارخاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کےغم میں برابر کے شریک ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے