پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے مجوزہ انتخابی پروگرام جاری

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا  شیڈول تیار کرلیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے مجوزہ انتخابی پروگرام جاری کردیا۔

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر2026 سے 15 جنوری 2027 کےدرمیان کرانے کی تجویز ہے، الیکشن کمیشن نے حتمی رائے اور تجاویزکیلئے مجوزہ شیڈول چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوا دیا۔

مجوزہ شیڈول کے مطابق ریٹرننگ افسران 23 اکتوبر 2026 کو عوامی نوٹس جاری کریں گے، کاغذات نامزدگی 27 سے 30 اکتوبر 2026 تک جمع کرائے جا سکیں گے۔

امیدواروں کی ابتدائی فہرست 31 اکتوبر 2026 کو جاری کی جائے گی، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 2 سے 5 نومبر 2026 تک ہوگی۔ کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کیخلاف اپیلیں 7 تا 11 نومبردائرکی جا سکیں گی۔

اپیلوں پر فیصلے کرنے کی آخری تاریخ 16 نومبر 2026 ، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 18 نومبر 2026 مقرر کرنے کی تجویز ہے۔

امیدواروں کی حتمی فہرست اور انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 20 نومبر 2026 کو ہوگی۔ مجوزہ انتخابی پروگرام کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئےپولنگ 14 دسمبر 2026 کو تجویز ہے، ریٹرننگ افسران کی جانب سے حتمی نتائج کا اعلان 17 دسمبر 2026 کو کیا جائے گا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے