صومالیہ میں جاں بحق پاکستانی شہریوں کی میتوں کی وطن منتقلی کے انتظامات جاری

صومالیہ میں جاں بحق پاکستانی شہریوں کی میتوں کی وطن منتقلی کے انتظامات کیئے جارہے ہیں، پاکستانی شہریوں کی میتیں ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا پہنچ گئیں ہیں۔

ایتھوپین ایئرلائنز کا عملہ تابوتوں اور میتوں کی ضروری تیاری کا جائزہ لے رہا ہے۔ کراچی جانے والی پرواز میں میتوں کی روانگی کی حتمی منظوری دی جائے گی۔ وزیراعظم  شہباز شریف کی ہدایت پر متعلقہ حکام میتوں کی جلد منتقلی کیلئے مسلسل رابطے میں ہیں۔ وزیراعظم نے کاشف عمر،احمد انصاری اور رفیع للہ کی میتیں لانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ وزیراعظم نے گزشتہ روز مرحوم کے بیٹے اذہان کاشف سے فون پر گفتگو اور تعزیت بھی کی تھی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے