پیپلز پارٹی سیاسی معاملات کے سیاسی حل اور مذاکرات پر یقین رکھتی ہے، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سیاسی معاملات کے سیاسی حل اور مذاکرات پر یقین رکھتی ہے، مذاکرات میں کسی سیاسی شخصیت کی تضحیک یا تذلیل کی حمایت نہیں کرتے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گور نرراج یا ایمرجنسی کا فیصلہ صدر اور وزیراعظم متعلقہ اداروں سے مشاورت کے بعد کریں گے، گورنر راج کی صورتحال پیدا ہوئی تو فیصلہ صدر، وزیراعظم اور متعلقہ اداروں کی مشاورت سے ہوگا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا اصل مسئلہ دہشت گردی ہے، اپوزیشن دہشت گردی اور سیکیورٹی آپریشنز پر واضح مؤقف اختیار نہیں کر رہی، پی ٹی آئی کے پاس مذاکرات کا اختیار ہے تو پہلے اپنی اتھارٹی ثابت کرے۔ پی ٹی آئی اپنی مذاکراتی اتھارٹی ثابت کرے تو بات چیت آگے بڑھ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان تک رسائی نہ ملنے پر حکومت کو ذمہ دار قرار دینا درست نہیں، پی ٹی آئی سمجھتی ہے قانونی حقوق متاثر ہوئے تو عدالت سے رجوع کرے، پی ٹی آئی توہینِ عدالت کی کارروائی بھی کر سکتی ہے، عدالتیں آزاد ہیں، عدالتی فیصلوں پر بالآخر عمل درآمد ہوگا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے