ہمارے لوگ پر امن ہیں، گولی نہیں چلنی چاہئے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ جمہوریت میں احتجاج کرنا ہمارا حق ہے ، ہمارے لوگ پر امن ہیں ، گولی نہیں چلنی چاہئے۔

سوات میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹرگوہر نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات میں سنجیدگی نہیں دکھائی، مذاکرات تو جنگوں میں بھی ہوتے ہیں، ہمارا لانگ مارچ رکا نہیں، حکومت مخلص ہے تو عمران خان سے ملاقات کرائے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ہم پر امن ہیں اور پر امن احتجاج ہمارا حق ہے، دہشت گردی کے حوالے سے  زیرو ٹالرنس ہے۔ عدالتوں کے احکامات کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔

بیرسٹرگوہر کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کا خاتمہ گورنر راج یا ایمرجنسی سے ممکن نہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے