آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری سے موسم سرد ہوگیا

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش جبکہ بلند پہاڑی چوٹیوں پر ہلکی برفباری سے بالائی علاقوں میں سردی کی لہر شروع ہوگئی۔

بارش اورپہاڑوں پرہلکی برفباری کےباعث بالائی علاقوں میں موسم سردہوگیا،مظفر آبادشہراورگردونواح کے علاوہ وادی نیلم،وادی لیپہ اورکرناہ میں وقفے وقفے سےبارش ریکارڈکی گئی۔

بلند پہاڑی چوٹیوں پرہلکی برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے،محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ دو روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب لاہورسمیت پنجاب کےبیشترعلاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونےلگا،محکمہ موسمیات نے آج اور کل لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے