لاہور ہائیکورٹ نے نابالغ بچوں کے نان نفقہ کی عدم ادائیگی پر پنشن کی اٹیچمنٹ کے خلاف درخواست خارج کردی۔
جسٹس جاوید اقبال وینس اورجسٹس وقارحیدر اعوان پرمشتمل بینچ نےفیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ پنشنر والد کی پنشن سے نابالغ بچوں کا نان نفقہ ادا کیا جاسکتا ہے۔
عدالت کےمطابق بچوں کانان نفقہ عام قرض نہیں بلکہ والد پرعائد قانونی ذمہ داری ہے،جو بچے اور والد کےرشتے سے پیدا ہوتی ہے،فیصلےمیں کہاگیاکہ فیملی کورٹ کو نان نفقہ کی حتمی ڈگری پر عملدرآمد کے لیے پنشن اکاؤنٹ منسلک کرنےکا اختیار حاصل ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نےقراردیا کہ پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت پنشن کے تحفظ کو نابالغ بچوں کے نان نفقہ کے حق پر ترجیح نہیں دی جاسکتی۔
عدالت کےمطابق نابالغ بچوں کا نان نفقہ اسلامی اصولوں اور پاکستانی قانون دونوں میں تسلیم شدہ حق ہے،فیملی کورٹ کی ڈگری والد کی پہلے سے موجود نان نفقہ کی ذمہ داری کو متعین اور نافذ کرتی ہے۔
