ڈی آئی خان:کوہاٹ میں شادی پور پولیس چوکی پر فتنۃ الخوارج کی حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
ڈی پی او کوہاٹ رائے مظھر اقبال کے مطابق پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشت گردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں 4 پولیس جوان زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ڈی پی او کوہاٹ کے مطابق علاقے میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن میں دہشتگردوں کا پیچھا جاری ہے، سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔
کوہاٹ پولیس نے امن کے قیام کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
