شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 9 خوارج کو ہلاک کردیا۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوامیں عزم استحکام کے تحت فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، شمالی وزیرستان کےعلاقے پلنگ زئی، ندیم کوٹ اورکوٹ خضری میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن مزید 4 اہم دہشتگرد کمانڈرز سمیت 9خوارج جہنم واصل پوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد کمانڈرز میں خارجی خالدرضا، خارجی کامران، خارجی موسیٰ اور خارجی مفتوم شامل ہیں۔ ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔
وزیراعظم نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے افسران و اہلکاروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی گئیں، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کےغیرمتزلزل عزم کی عکاس ہیں، دہشتگردوں کو ملک میں بدامنی پھیلانے اور اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
