محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں ڈینگی کے تصدیق شدہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 912 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ اس وقت ڈینگی کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 174 ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں اب تک ڈینگی سے متاثرہ 2 ہزار 738 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔
اعداد و شمار کے مطابق کوہاٹ ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع ہے، جہاں مریضوں کی مجموعی تعداد 1 ہزار 824 تک پہنچ گئی ہے، پشاور میں ڈینگی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 419 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق بنوں میں 122، ضلع خیبر میں 101، ہری پور میں 77 جبکہ چارسدہ میں 54 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق رواں سال خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے باعث اب تک کسی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی۔
