شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔
خیبرپختونخوا میں عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 خارجی ہلاک کر دیے گئے۔
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے۔
