وزیراعظم شہباز شریف کی ذیابیطس کی روک تھام کے لیے جامع قومی حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نےذیابیطس کی روک تھام کےلیےجامع قومی حکمتِ عملی مرتب کرنےکی ہدایت  دیدی۔

وزیراعظم شہبازشریف سےذیابیطس کے علاج کے بین الاقوامی اورقومی طبی ماہرین کے وفد نےملاقات کی،وزیراعظم نےذیابیطس جیسےبڑھتےہوئےصحت کےچیلنج سےنمٹنے کےلیےعلاج کے ساتھ بیماری کی روک تھام پرخصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔

شہبازشریف نےکہاکہ طلبہ میں صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینےکےلیےمؤثراقدامات کیےجائیں،متوازن غذا،صحت مندمعمولاتِ زندگی،ذیابیطس سے بچاؤ اوربروقت تشخیص سےمتعلق عوامی آگاہی کو قومی سطح پر فروغ دیا جائے۔

وزیراعظم نےواضح قومی پالیسی اورقابلِ عمل منصوبہ بندی کی ضرورت پر زور دیتےہوئےمتعلقہ اداروں کو تحقیق،آگاہی اوراحتیاطی تدابیر کےلیےمربوط حکمتِ عملی مرتب کرنےکی ہدایت کی،انہوں نےذیابیطس کے بڑھتے ہوئےچیلنج سے نمٹنے کے لیےعلاقائی اور عالمی تعاون کو بھی ضروری قرار دیا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے