طالبہ سے فراڈکرنے والے ملزم کی ابتدائی شناخت سامنے آگئی، ڈائریکٹر ایف آئی اے

گولڈ میڈلسٹ طالبہ سے مبینہ فراڈ کرنے والے ملزم کی ابتدائی شناخت سامنے آگئی۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے شہزاد بخاری کے مطابق ملزم نعمان نے خود کو سپریم کورٹ کا اکاؤنٹنٹ ظاہر کیا تھا۔

شہزاد بخاری کا کہنا ہے کہ ملزم نہ تو کوئی ایجنٹ تھا اور نہ ہی اسٹڈی کنسلٹنٹ، جبکہ فراڈ میں ایک خاتون کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق دونوں ملزمان کے نام سٹاپ لسٹ میں شامل کردیے گئے ہیں، جبکہ ملزم نعمان سے متعلق ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔

شہزاد بخاری نے بتایا کہ ملزم نعمان کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے کی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے